اسرائیل: سائرن بجتے ہی برطانوی وزیرخارجہ کی بھاگنے کی ویڈیو وائرل

اسرائیل: سائرن بجتے ہی برطانوی وزیرخارجہ کی بھاگنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: Israel: The video of the British Foreign Minister fleeing as soon as the siren went viral

ایک نیوز :اسرائیل کے دورے پر موجود برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی کی سائرن بجتے ہی پناہ کیلئے بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


برطانوی وزیرخارجہ کے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت کے دوران راکٹ حملے کا سائرن بجنے لگا۔سائرن بجتے ہی جیمز کلیورلی اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن پناہ کے لیے عمارت کی طرف دوڑنے لگے۔ برطانوی اور اسرائیلی رہنماؤں کی پناہ کے لیے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔
یہ ویڈیو اسرائیلی وزرات خارجہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔ جیمز کلیورلی اسرائیل کو برطانوی حمایت کا یقین دلانے اسرائیل گئے ہیں۔
خیال رہے کہ حماس کے حملوں کے بعد غزہ پر اسرائیلی بمباری تیز ہوگئی اور ہزاروں ٹن بارود محصور غزہ پر گرایا گیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے بجلی، پانی اور ایندھن بھی بند کردیا گیا ہے جس کے بعد سے غزہ میں انسانی بحران سر اٹھا رہا ہے۔