ایک نیوز:ماہرین کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید سمندری طوفان ہر گزرتی دہائی کے ساتھ متوقع وقت سے تین سے چار دن پہلے آ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید آندھیوں والے طوفان، بارشیں، سیلاب، تباہ کن ہوائیں اور ساحلی طوفان دنیا میں سب سے زیادہ تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک ہیں۔
امریکی ریاست ہوائی میں یونیورسٹی آف ہوائی کے ماحولیاتی سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیق کے نتائج حال ہی میں ’نیچر‘ جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔
سکول آف اوشین اینڈ ارتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہوائی اسٹیٹ کلائیمیٹولوجسٹ میں ماحولیاتی سائنس کے پروفیسر نے کہا کہ جب شدید طوفانی آندھیاں معمول سے پہلے آتی ہیں تو وہ کمیونٹیز کیلئے غیر متوقع مسائل کا باعث بنتی ہیں۔
پروفیسر نے مزید کہا کہ ان طوفانوں کی قبل از وقت آمد آنیوالے وقتوں میں دوسرے موسمی نظاموں کے ساتھ اوورلیپ ہوسکتی ہے جیسے مثال کے طور پر مقامی گرج چمک کے ساتھ موسمی مون سون کی بارشیں شدید حالات پیدا کر سکتی ہیں اور ہنگامی ردعمل کو غیرموثر کر سکتی ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی شدید طوفانوں کی قبل از وقت آمد کا سبب بننے لگی
Oct 12, 2023 | 00:23 AM