ایک نیوز:پاکستانی اداکارہ میرا نے ماضی میں ذہنی مسائل کا شکار ہونے کا انکشاف کیا مگر پاگل خانے بھجوانے کی باتوں کو غلط قرار دیدیا۔
اداکارہ میرا کا نجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہنا تھاکہ اداکاروں کی زندگی میں تنازعات آتے رہتے ہیں، میرے متعلق یہ خبر آئی اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔ اپنی صحت اور اسکن ٹریٹمنٹس کے لیے کئی بار اسپتال میں داخل ہوئی لیکن پاگل خانے نہیں گئی، ذہنی صحت کے مسائل ہوتے ہیں مجھے، ہم سب کو ہی ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل 2021 میں اداکارہ کی والدہ نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ 5 اپریل کو میری میرا سے بات ہوئی، اس نے بتایا کہ امی جان ،مجھے کسی نے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔
مجھے پاگل خانے بھجوانے کی باتوں میں سچائی نہیں، میرا
Oct 12, 2023 | 00:12 AM