ایک نیوز نیوز :امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکا روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو قتل کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جان بولٹن نے مزید کہا ہے کہ یہ اقدام روسی صدر کے خودکشی نوٹ پر دستخط کرنے کے مترادف ہوگا۔ برطانوی ریڈیو کو انٹرویو میں ان کاکہناتھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ سخت حالات کے دباؤ میں ہے تو اسے روکنے کے لیے یہی کچھ کرنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ میرے خیال میں جب بھی ہم جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں سوچتے ہیں، ہمیں اسے بہت سنجیدگی سے لینا چاہیے، لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس بارے میں بہت واضح ہونا چاہیے۔بولٹن نے کہا کہ ہم یوکرین یا ایران اور شمالی کوریا جیسےدہشت گرد ملک میں جوہری ہتھیار چلانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور نہ ہی چین یا روس کو ایسا کرنے کی اجازت دیں گے اگر کوئی ملک ایسا کرتا ہے تو اس کا حکم دینے والا اس کے نتائج کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ ہفتے نیویارک میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں کہا تھا کہ روس کی جانب سے جوہری استعمال کی دھمکیوں نے انسانیت کو "دنیا کے خاتمے" کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔