آئی سی سی نئی رینکنگ جاری ،نمبر ون بلے باز کون ؟؟

Oct 12, 2022 | 20:44 PM

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری اور کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی ٹی20 بالرز اور آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں البتہ شاداب خان 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
رینکنگ میں محمد رضوان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 853، سوریا کمار 838، بابراعظم 808، ایڈن مارکرم 777، ڈیون کانوے 760 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بالرز رینکنگ میں آسٹریلیا کا جوش ہیزلووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ راشد خان دوسرے، ہسرنگا تیسرے، شمس تبریزی چوتھے اور مہیش تھکشنا پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

مزیدخبریں