ایک نیوز نیوز :ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک علی عثمان نے بتایا کہ قیدمیں رہنے والے شیروں کی زندگی جنگل میں رہنے والے شیروں سے زیادہ ہوتی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے انٹرویو میں علی عثمان نے بتایا کہ شیر کی عمر دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک وہ جو قید میں ہوتے ہیں اور ایک وائلڈ لائف ( جنگل) میں رہنے والے شیر ہوتے ہیں۔ جو وائلڈ لائف میں رہنے والے شیر ہیں ان کی عمر عموماً 12 سے 16 سال ہوتی ہے۔ جب کہ کیپٹیویٹی میں رہنے والے شیر کی عمر زیادہ اور 16 سے 20 سال ہوتی ہے۔ تاہم یہ اندازہ ہیں، جب کہ کیپٹیویٹی میں رہنے والے شیروں کی عمر بتیس سال تک بھی گئی ہے، اکثر کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ ان کی عمر وائلڈ میں رہنے والے شیروں سے ڈبل یا اس سے بھی زیادہ ہوتی ہے ۔
علی عثمان کے مطابق کیپٹیویٹی میں جانوروں کی زندگی کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔ مگر وائلڈ میں یہ ہوتا ہے کہ جیسے ہی جانور یا شیر بوڑھا ہوتا ہے یا کمزور تو وہ اپنے سے طاقت ور جانور کا شکار بن جاتا ہے یا کوئی نہ کوئی جانور اسے کھا لیتا ہے۔ اکثر اوقات لگڑ بھگے بھی کمزور اور بوڑھے شیروں کو اپنا شکار بنا لیتے ہیں۔ مگر کیپٹیویٹی میں انہیں اپنی جان کا ایسا کوئی خطرہ نہیں ہوتا ہے اس لیے یہ شیر زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔