بھارتی جنگی طیارہ گرکرتباہ

Oct 12, 2022 | 19:16 PM

ایک نیوز نیوز: بھارت  کا جنگی طیارہ   گوا میں سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، لیکن پائلٹ بچ گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی نیوی حکام نے کہا کہ روسی ساختہ جنگی طیارہ " مگ 29 کے " گوا میں معمول کی جنگی مشق میں مصروف تھا۔ طیارہ ٹیکنیکل خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے کا پائلٹ  زندہ  نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور سرچ آپریشن کے درمیان مل گیا۔ ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد پائلٹ کی حالت  خطرے سے باہر ہے۔

نیوی حکام نےحادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، 

مزیدخبریں