سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

Oct 12, 2022 | 18:52 PM

ایک نیوز نیوز :سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔فی تولہ سونے کی قیمت 1450 روپے بڑھ گئی۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 1450 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہوگیا۔دس گرام سونےکا بھاؤ 1286 روپے بڑھ کر 1لاکھ25 ہزار 429 روپے ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 1668 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں