ایک نیوز نیوز:چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں موجودہ حکمرانوں کو سکیورٹی تھریٹ سمجھتا ہوںمیں نے اس لئے ان کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف کے نے کہاہے کہ چوروں کو امریکیوں نے ہمارے اوپرمسلط کیا،اگرہم آج چوروں کے خلاف کھڑے نہ ہوئے توپھرپاکستان کا کوئی مستقبل نہیں، سندھ میں ایک مجرم کو گورنر بنا دیا ہے، ہر جگہ بڑے، بڑے چور بیٹھے ہوئے ہیں۔ حقیقی آزادی کی کال زیادہ دور نہیں ہے، آپ تیاررہیں میں کال دوں گا۔
ان کا کہناتھا کہ جب کال دوں گا تب آپ لوگوں کوجنون دیکھوں گا، نوجوان ہمیشہ ہراول دستہ کا رول ادا کرتے ہیں، ویتنام جنگ کے خلاف موومنٹ امریکا کی یونیورسٹیزسے شروع ہوئی تھی،مجھے ڈرہے آپ کا جنون آج ہی نہ ضائع ہو جائے، خان مجھے آپ کے جنون کی مارچ کے دوران ضرورت ہے، حقیقی آزادی کا پمفلٹ ہر کالجز، یونیورسٹی میں لیکر جائیں، جب تحریک پاکستان شروع ہوئی تھی تو پاکستان کے طلبا نے لوگوں کو جگایا تھا، یہ سیاست نہیں حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہے۔کنونشن کے دوران عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید نے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے نوجوانوں سے حلف لیا۔
قبل ازیں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ 60ء کی دہائی میں دنیا پاکستان کی مثال دیتی تھی، پاکستان کا سنگاپور سے مقابلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ بلاول کبھی ادھر جارہا ہے کبھی ادھر۔ ان کو اس طرح بھاگنے سے کیا ملے گا ؟ ہمیں قرض کی ادائیگی کیلئے ڈالر چاہیے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ آرام سے باہر سے پیسے مل جائیں گے تو یہ غلط ہے۔ مارچ اس لئے کر رہا ہوں کہ ان لوگوں کو سیکورٹی تھریٹ سمجھتا ہوں۔
موجودہ حکمرانوں کو سکیورٹی تھریٹ سمجھتا ہوں ، عمران خان
Oct 12, 2022 | 18:08 PM