دنیا کا آنتوں کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن

Oct 12, 2022 | 17:35 PM

  ایک نیوز نیوز: میڈرڈ کے لا پاز اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ   صرف ایک سال سے زیادہ عمرکی ایک اسپانوی بچی کا ایک عطیہ دہندہ سے آنتوں کی پیوند کاری کے لیے دنیا کا پہلا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ 

  یادرہے کہ آنتیں عطیہ کر نے والا خود فوت ہوگیا تھا۔اسپتال نے ایک بیان میں مزید کہا کہ "بچی کو اب اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے والدین کے ساتھ گھر میں بہترین حالت میں ہے۔اسپانوی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سپین اعضاء کی پیوند کاری میں دنیا کے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں 2021 میں فی ملین افراد پر 102 سے زیادہ آپریشن ہو رہے ہیں۔

 بے بی ایما کی آنتوں کی خرابی کی تشخیص اس وقت ہوئی جب وہ صرف ایک ماہ کی تھی کیونکہ اس کی آنتیں بہت چھوٹی تھیں اور اس کی صحت تیزی سے بگڑتی جا رہی تھی۔ اس کا ملٹی ویسیرا ٹرانسپلانٹ ہی اس کی زندگی بچانے کا ذریعہ تھا۔آنتوں کے علاوہ ایما کو جگر، معدہ، تلی اور لبلبہ بھی عطیہ کیا گیا ہے۔

اس کی والدہ نے عطیہ کرنے والے کے اہل خانہ اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرنے سے پہلے صحافیوں کو بتایا۔ "اچھی خبر یہ ہے کہ زندگی چلتی ہے اور ایما بہت بہادر ہے اور ہر روز ثابت کرتی ہے کہ وہ زندہ رہنا چاہتی ہے"

مزیدخبریں