وزیراعظم شہبازشریف قازقستان کے صدر سے ملاقات ،اعلامیہ جاری 

وزیراعظم شہبازشریف قازقستان پہنچ گئے 
کیپشن: Prime Minister Shehbaz Sharif arrived in Kazakhstan

ایک نیوز نیوز : وزیراعظم شہبازشریف سے آزربائیجان کے صدر نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے صدر کی وزیراعظم سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امور کا جائزہ لیا۔ اعلامیے کے مطابق تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، آئی ٹی، سیکورٹی، زراعت، رابطے اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
  وزیر اعظم نے آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ کھڑی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان سے خوراک کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس خطرے سے بچنے کے لئے یوریا کی درآمد ضروری تھی، آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر پر آذربائیجان کے موقف اور او آئی سی رابطہ گروپ میں فعال کردار کو سراہا،وزیر اعظم نے نگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کے لئے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے دیرپا اور پائیدار امن کے لیے صدر الہام علیوف کی کوششوں کو سراہا، وزیر اعظم کا توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، 

سربراہی اجلاس کے موقع پر، وزیر اعظم مختلف سیکا کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جن کا مقصد ان ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔