دنیا کی 500بہترین جامعات میں صرف ایک پاکستانی یونیورسٹی شامل

oxford is number 1 university all around the world
کیپشن: oxford is number 1 university all around the world

ایک نیوز نیوز: دنیا کی 500بہترین جامعات میں صرف ایک پاکستانی یونیورسٹی شامل۔ تاہم ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز میں 29 پاکستانی یونیورسٹیز جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
2023 کی ورلڈ رینکنگز ک مطابق پاکستانی یونیورسٹیز میں قائد اعظم یونیورسٹی پہلے نمبر پر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد دوسرے نمبر جبکہ یونیورسٹی مینجمنٹ آف ٹیکنالوجی تیسرے نمبر پرہیں۔
ٹائمز ہائیر ایجوکیشن رینکنگز کے مطابق 24 پاکستانی یونیورسٹیز کوسال برائے 2023کیلئے ’’ رپورٹر‘‘ کا اسٹیٹس دیتے ہوئے ابھی ان کی حتمی رینکنگز کا اعلان نہیں کیا ۔


عبدالولی خان یونیورسٹی مردان چوتھے ، بحریہ یونیورسٹی پانچویں، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد چھٹے، ڈاؤ یونیورسٹی برائے ہیلتھ سائنسز ساتویں، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا آٹھویں، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نویں، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد دسویں،لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز گیارہویں، یونیورسٹی آف مالاکنڈ بارہویں، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی تیرہویں، یونیورسٹی آف ایگریکلچرل فیصل آباد چودھویں، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور پندرہویں، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 16 ویں، یونیورسٹی آف لاہور17 ویں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی 18 ویں، پشاور یونیورسٹی 19 ویں ، پنجاب یونیورسٹی 20 ویں ، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی 21 ویں، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور22ویں، یونیورسٹی آف گجرات 23 ویں ، بارانی یونیورسٹی راولپنڈی 24 ویں ، یونیورسٹی آف سرگودھا25 ویں، یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہور26ویں، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور27ویں، لاہور کالج یونیورسٹی لاہور28ویں، کراچی یونیورسٹی 29ویں، آغا خان یونیورسٹی 30ویں، ائیر یونیورسٹی 31 ویں، بلوچستان یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار32 ویں، سی ای سی او یس یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ ایمرجنگ سائنسز 33 ویں ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب 34 ویں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور35 ویں، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان 36ویں، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 37 ویں۔ گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد 38ویں، گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ 39 ویں، گرینچ یونیورسٹی 40 ویں، علما یونیورسٹی 41 ویں، اسلامیہ کالج پشاور42 ویں، خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجنئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 43 ویں، خیبر میڈیکل یونیورسٹی 44 ویں نمبر پر ۔میرپور یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی 45 ویں نبمر پر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچرملتان 46 ویں۔ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز47 ویں ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز48 ویں ، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی 49 ویں ، شہید بینظیر بھٹووومن یونیورسٹی پشاور 50 ویں ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی 51ویں، سر سید یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 52ویں ، ضیا الدین یونیورسٹی 53ویں نمبر پر رہیں۔