ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف نے اجلاسوں کی گفتگو لیک نہ ہونے سے متعلق حکمت عملی بنا لی۔
ذرائع کے مطابق بنی گالا چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر جیمرز لگوا دیے گئے، جیمرز کی تنصیب کا عمل گذشتہ ایک ہفتے سے جاری تھا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاسوں میں موبائل آف رکھنے کی بھی سختی سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں، بنی گالا رہائشگاہ کے قریب موبائل فون بھی استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئے روز پارٹی کے اندرونی معاملات پبلک ہونے کے باعث بنی گالا میں جیمرز نصب کیے گئے، پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیٹلائٹ فون استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا ہے، عمران خان نے پارٹی اجلاس میں بھی موبائل فون بند رکھنے کی ہدایت کر دی،سنیٹر شبلی فراز کو بنی گالا کی سکیورٹی سمیت دیگر ملازمین پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔