معمولی جھگڑے پر پولیس اہلکار نے نوجوان کو قتل کر دیا

Oct 12, 2022 | 16:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں پاکپتن چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے۔ جس میں معمولی لڑائی پر پولیس وردی میں ملبوس ملازم نے  لڑکے کو فائر مار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائر لگنے سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیاہے۔ مقتول کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی ہے۔ نوجوان شیراں والی گلی کا رہائشی تھا۔ایس ایچ او غلہ منڈی نے موقع پر پہنچ کر تفشیش شروع کردی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔فائرنگ کرنے والے شخص نے پولیس وردی ملبوس تھا۔ پولیس اہلکار   موقع پر فرار ہو گیا ہے۔ورثا  کی جانب سے  لاش کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیاگیاہے۔پولیس کی بھاری نفری پاکپتن چوک میں موقع پر پہنچ گئی

مزیدخبریں