شاہ رخ خان نے چنائی میں مداحوں سے ملاقات کی، ہوٹل میں ٹھہرایا

Oct 12, 2022 | 15:52 PM

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ سپرسٹار شاہ رخ خان نے فلم 'جوان' کی چنائی میں شوٹنگ ختم ہونے کے بعد اپنے متعدد مداحوں سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپرسٹار نے نہ صرف اپنے مداحوں کی خاطر مدارت کی بلکہ ان کےلئے فائیو سٹار ہوٹل میں کمرے بھی بک کروائے۔ 
مداحوں نے شاہ رخ خان کی انتظامیہ سے  ہالی ووڈ سٹار سے ملاقات کےلئے وقت مانگا، جس پر بالی ووڈ سٹار نے کہا کہ ان سے ملاقات فلم کی شوٹنگ کے بعد کریں گے۔ 
فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر شاہ رخ خان کی انتظامیہ نے مداحوں کو فون کرکے ہوٹل میں بلوایا۔ شاہ رخ خان نے ان کےلئے ہوٹل میں دو کمرے بک کروائے اور اپنے سویٹ میں ان کے ساتھ ملاقات کی۔ 
بالی ووڈ سٹار نے مداحوں کی خوب خاطرمدارت کی اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ مداحوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ بنائی گئی اپنی تصویریں ٹویٹر پر پوسٹ کیں۔

مزیدخبریں