ڈاکوؤں کو این آر او مل گیا،حکمرانوں نے چوری بچانے کیلئے قانون بدلا:عمران خان

ڈاکوؤں کو این آر او مل گیا،حکمرانوں نے چوری بچانے کیلئے قانون بدلا:عمران خان
کیپشن: ڈاکوؤں کو این آر او مل گیا،حکمرانوں نے چوری بچانے کیلئے قانون بدلا:عمران خان

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو این آر او مل گیا، حکمرانوں نے چوری بچانے کیلئے قانون بدل دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایون فیلڈ خریدنے کیلئے شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، انہیں این آر او مل گیا اس سے زیادہ ظلم ملک کے ساتھ کیا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے چوری بچانے کیلئے قانون بدل دیا، کیسز معاف کر کے مزید ڈاکے ڈالنے کیلئے این آر او دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر میرے پیسے باہر ہوتے تو ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی ہمت نہ ہوتی، گروتھ ریٹ نیچے گرنے کا مطلب ہے ملک میں بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے، تنخواہ دار طبقہ اس مہنگائی میں مارا جا رہا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جیل کی تیاری بھی کررکھی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں سرویلنس رکھتی ہیں، ٹیلی فون ٹیپ ہوتے ہیں مگر اس کو ریلیز کیا جارہا ہے جو نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے، ایجنسیوں کا یہ کام نہیں کہ فون ٹیپ کر کےاسے ریلیز کیا جائے، ایجنسیوں کا کام پروٹیکٹ کرنا ہوتا ہے۔