ریلیف کمشنر پنجاب نے اسموگ سے بچنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیے

 لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور اور شیخوپورہ میں فی الفور ائیر کوالٹی  چیک کرنے کے آلات کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے
کیپشن: لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور اور شیخوپورہ میں فی الفور ائیر کوالٹی  چیک کرنے کے آلات کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے

ایک نیوز نیوز:  ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان نے اسموگ سے بچنے کیلئے اہم فیصلےکر لیے ہیں۔

ریلیف کمشنر نے  پنجاب کے تمام انڈسٹریل زونز میں فوری طور پر سخت مانیٹرنگ کے لیے انسداد سموگ سیل قائم کرنے کا حکم  دے دیا ہے۔ 

 ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت سموگ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے سیکرٹریز اور ڈی جیز  نے شرکت کی۔ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فرید سمیت دیگر افسران نے سموگ کی روک تھام اور کاروائیوں پر ریلیف کمشنر کو بریفنگ دی  گئی۔ 

زاہد اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکلیں، رکشہ اور ٹرکس شہروں میں سموگ کا باعث بن رہے ہیں۔ معزز ہائیکورٹ کے انسداد سموگ احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے۔ اسموگ پر ہونے والے احکامات پر زیرو ٹالرنس ہو گی۔ لاہور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے ڈی سیز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ائیر کوالٹی انڈیکس کو دن کے پیک ٹائم میں دو مرتبہ چیک کریں۔ سموگ کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ادارے ہر ائیر کوالٹی رپورٹ کے بعد مزید سخت ترین کاروائیاں کریں۔ لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور اور شیخوپورہ میں فی الفور ائیر کوالٹی  چیک کرنے کے آلات کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ربڑ ، پلاسٹک ، ٹائر جلانے اور سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے۔

زاہد اختر زمان نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں سموگ کے خاتمے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیے جائیں۔سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف رات کو اچانک چھاپے مار کر یونٹس کو غیر معینہ مدت کے لیے سیل کیا جائے۔فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے بڑے زمینداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔تمام اضلاع نمبردار کنونشن کا انعقاد کروائیں اور کسانوں کی سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں سے آگاہ کریں۔ پنجاب بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو 30 دن کے لیے سیل کیا جائے۔فیکٹریوں میں دھواں کنٹرول کرنے والے آلات کی تنصیب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔سموگ کا باعث بننے والی  ٹو اسٹروک گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔سموگ کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے حوالے سے میڈیا کو فوری آگاہ کیا جائے۔سموگ کی روک تھام کے لیے فی الفور آگاہی مہم چلائی جائے۔زاہد اختر زمان