قانون نواز کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا، انتظار کریں: شیخ رشید

Oct 12, 2022 | 14:49 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنرشپ ٹوٹ سکتی ہے، قانون نواز کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا انتظار کریں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قانون نواز شریف کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا، انتظار کریں، نیب کی ترمیم سے چوروں کو کھلی چھٹی اور انصاف کو سزائے موت ہوگئی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی پارٹنر شپ ٹوٹ سکتی ہے، موڈیز نے پانچ اور بینکوں کی ریٹنگ کم کردی ہے، حالات خراب ہوئے تو سیاست اور سیاست دان نرغے میں آسکتے ہیں۔

مزیدخبریں