صرف فضائی آلودگی نہ پھیلانے والی گاڑیوں کو پیٹرول ڈالنے کاحکم

Oct 12, 2022 | 13:07 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے شہر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے احکامات جاری کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت نے بدھ کے روز پیٹرول پمپس کے لیے حکم جاری کیا جس میں صرف پلیوشن انڈر کنٹرول سرٹیفکیٹ رکھنے والے گاڑیوں کے مالکان کو ہی پیٹرول ڈالنے کا کہا گیا ہے۔

نئی دہلی کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں پیٹرول پمپس کو ہدایت دی گئی ہےکہ ایک سال سے زائد کا پلیوشن انڈر کنٹرول سرٹیفکیٹ رکھنے والے گاڑی مالکان کی گاڑیوں کو چیک کیا جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے شہریوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ 25 اکتوبر سے پہلے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ، تین ماہ قید یا دونوں سزائیں بیک وقت ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب بھارت کا محکمہ ماحولیات بھی اس سلسلے میں تمام پیٹرول پمپس ڈیلرز کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر غور کررہا ہے جس میں ڈیزل اور سی این جی پمپس کو بھی پلیوشن انڈر کنٹرول سرٹیفکیٹ رکھنے والی گاڑیوں کو سروس کی فراہمی کا حکم دیا جائے گا۔

مزیدخبریں