عمران لطیف: پنجاب یونیورسٹی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے طلبہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درخواست پر عملدرآمد کرتے ہوئے طلبہ کیخلاف کاروائی کی۔
ذرائع کے مطابق بتایا جاررہا ہے کہ پولیس کی پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایف آئی آر مین نامزدایک طلباء تنظیم کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا ہے۔ جسم میں طلبا تنظیم کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ تعلیم دشمن پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہےجیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بدعنوانی کرپشن میں ملوث انتظامیہ کو فی الفور فارغ کیا جاۓ۔دھرنے میں طلبہ کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی گئی۔