جیپ وادی نیلم میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

 دو زخمیوں کو اٹھ مقام ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
کیپشن: دو زخمیوں کو اٹھ مقام ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

ایک نیوز نیوز: آزاد کشمیر  میں وادی نیلم کٹن کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری ہے ۔جاگراں کے رہائشی  ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق حادثہ  شمکولی کے مقام پر  پیش آیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں 1 خاتون اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ 2 شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں۔ 

  حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں روانہ کر دیں گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق  حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔  

پولیس کنٹرول روم  کی جانب سے دریائے نیلم میں حادثہ کا شکار ہونے والے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق جیپ پر 8افراد سوار تھے جس میں سے دو زخمیوں کو اٹھ مقام ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-12/news-1665559984-2586.mp4