سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو با آسانی شکست دے دی

Oct 12, 2022 | 10:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سہ فریقی سیریز  کے پانچویں میچ میں  نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48    رنز سے شکست دے دی ہے۔

جس کے بعد بنگلہ دیش سہ فریقی سیریز سے باہر ہو گئی ہے۔  بنگلہ دیش سیریز میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکا ہے۔ بنگلہ دیش اپنا آخری میچ کل پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق کرائس چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 209 رنز کا پہاڑ ٹارگٹ کھڑا کر دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے جانب سے وکٹ کیپر بلے باز ڈیوڈ کنوے نے 64 رنزکی اننگز کھیلی۔ جس کے بعد گلین فلپ نے 24 گیندوں پر 60 رنز کی دھوے دار اننگز کھیلی جس کے بعد وہ عبادت حسین کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ فن ایلین 32 اور مارٹن گپٹل 34 رنز بنا سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سیف الدین اور عبادت حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔ 

بنگلہ دیش 209 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 160   رنز  ہی بنا سکی۔ بنگلہ دیش نے 24 رنز پر ہی اپنی پہلی وکٹ کھو دی تھی۔ نجم الحسین شانٹو 11 رنز بنا کر ایڈم ملن کا شکار بنے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ 70  رنز کپتان شاکب الحسن نے بنائے جس کے بعد وہ ٹم ساؤتھی کا شکار بنے لیکن کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نا دے سکا۔  کیوی گیند باز ایڈم ملن نے 4 اوور میں 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ 

بنگلہ دیش کی ہار کیساتھ ہی پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فائنل کیلے کوالیفائی کیلئے کوالیفائی کر گئی ہے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ بنگلہ دیش کیخلاف کل کھیلے گا جس کے بعد قومی ٹیم 14 اکتوبر کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائےگی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز میں 2 میچ کھیلے گئے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔ 

مزیدخبریں