کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 2 بچوں کے باپ کو قتل کردیا

Oct 12, 2022 | 09:38 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سرجانی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 بچوں کے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے گلشن شیراز میں امجد نامی نوجوان گھر کے قریب باہر بیٹھا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسحہ کے زور پر لوٹ مار کے لیے اس کے پاس آئے تو امجد نے ملزمان سے ہاتھا پائی کی، ملزمان اور امجد کے درمیان ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ہوئی جس کے بعد ملزمان مقتول کو گولی مار کر فرار ہوگئے۔

پولیس کو اہل علاقہ نے بتایا کہ 4،5 مرتبہ گولیوں کی آواز آئی تاہم پولیس کو جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول ملا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول امجد کی اپنی موبائل فون کی دکان تھی اور وہ 2 بچوں کا باپ تھا۔

مزیدخبریں