بھارتی بلے باز شیکھر دھون کی بالی ووڈ میں انٹر ی 

Oct 12, 2022 | 00:35 AM

ایک نیوز نیوز :بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شیکھر دھون نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔
تفصیلات کےمطابق شیکھر دھون اداکارہ ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم ‘ڈبل ایکس ایل’ سے بالی وڈ  میں ڈیبیو کررہے ہیں۔ہما قریشی نے فلم کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر جاری کی جس میں  شیکھر کو سیاہ سوٹ اور ان کے روایتی ہیئر کٹ میں ان کے ساتھ رقص کرتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فلم کی کہانی نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور اس لیے وہ اس پروجیکٹ کو کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔
ڈبل ایکس ایل کی کہانی جو موٹی خواتین کے گرد گھومتی ہے،یہ فلم 4 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں