ثنا جاوید کے تصاویر شیئر کرنے پر مداحوں کا شادی بارے سوال

ثنا جاوید کے تصاویر شیئر کرنے پر مداحوں کا شادی بارے سوال
(ایک نیوز نیوز)اداکارہ ثنا جاوید کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس کے بعد مداح اداکارہ سے اُن کی شادی کے بارے میں سوال کر رہے ہیں، اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیاپر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر صرف ‘انگوٹھی’ والا ایموجی بنایا جسے دیکھنے کے بعد مداحوں نے اُن سے سوال کیا کہ آپ جلد شادی کرنے والی ہیں ۔