کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں کا بھر پور تعاون ضروری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Oct 12, 2020 | 14:11 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) کورونا پھر سراٹھانے لگا، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 77 نئے کیس سامنے آ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکہتے ہیں 24 گھنٹے میں کورونا کا ایک مریض جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1561 ہے ان کا علاج معالجہ جاری ہے اور 21 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 96945 ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے 12 دنوں میں مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے شہریوں کا پہلے کی طرح بھر پور تعاون ضروری ہے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل شہریوں کو وائرس سے محفوظ رکھے گا۔ جن اداروں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ اب تک 20 تعلیمی اداروں اور 11 بزنس مقامات کو بند کیا گیا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ ماسک پہنیں، ہینڈ سینٹائزر کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ ہم سب نے مل کر اس وبا کو شکست دینا ہے۔
مزیدخبریں