سی پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی

Oct 12, 2020 | 13:45 PM

admin
فیصل آباد (ایک نیوز نیوز) سی پی او کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں فیصل آباد پولیس کی گزشتہ دو روز کی کاروائی۔

پولیس نے منشیات کے 13 مقدمات درج کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 4.090 کلوگرام چرس اور 278 لیٹر شراب برآمد ۔ غیر قانونی اسلحہ کے 18 مقدمات درج کر کے 18 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 11 عدد پسٹل، 07 عدد بندوق ، 01عدد رائفل ، 01 عدد ریوالور ، 01 عدد کلاشنکوف، اور متعدد گولیاں برآمد۔
ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے B کیٹیگری کے 02 ملزم اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔ جواء مافیاء کیخلاف 03 مقدما ت کا اندراج کر کے 14 ملزمان کو گرفتار کیا داؤ پر لگی رقم 18820 روپے برآمد۔
مزیدخبریں