فحاشی کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلنے کا انکشاف

فحاشی کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلنے کا انکشاف
لاہور(ایک نیوز نیوز) صوبائی دارلحکومت میں قحبہ خانوں کا انبار نکاح متعہ کے نام پر فحاشی کے اڈوں نے نئی نسل کو گمراہ کرنا شروع کر دیا سول لائن،صدر،اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے چند علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں فحاشی کے اڈے نئی نسل کو تباہی کی طرف گامزن کرنے میں مصروف.

صوبائی دراکحکومت میں قبحہ خانوں کی بھر پولیس خود ان فحاشی کے اڈوں کی سر پرستی کرنے لگی یہاں یہ امر قابل ڈکر ہے کی لاہور میں تعینات ایس ایچ اوز اعلیٰ پولیس افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے کر قحبہ خانہ چلانے والوں کے ساتھی بن گئے سروے کے دوران گلبرگ کے علاقہ میں ہلٹن ہوٹل، سمارٹ ہوٹل،اشیانہ پلازہ اور گلبرگ ہاءیٹس میں قحبہ خانوں کی موجودگی اور پولیس کی سرپرستی میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے اسی طرح صدر ڈویژن کے علاقے تھانے نواب ٹاون، جوہر ٹاوں، ستوکتلہ اور ٹاون شپ کے علاقہ میں بھی قبحہ خانوں کا دھندہ عروج پر ہے یہ واضح رہے کہ غالب مارکیٹ میں ہلٹن ہوٹل پر پہلے بھی ریڈ کے معاملے پر دو ایس ایچ اوز میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر سابق ایس پی ماڈل ٹاؤن اسمعیل کھاڑک نے ایک مشہور ایس ایچ او کے خلاف رپورٹ بھی مرتب کر کے بھجوائی کہ اس ایس ایچ او کا ہلٹن ہوٹل کی انتظامیہ سے تعلق ہے اور ان کی پشت پناہی میں ملوث ہے لیکن وہ ایس ایچ او صاحب کی اب کی تعیناتی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ قحبہ خانوں کی سرپرستی میں پولیس کے چند افسران ملوث ہیں.