ایک نیوز: صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اچھی بات ہوتی کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا ۔
تفصیلا ت کےمطابق میاں نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی اور امریکا کے تعلقات اچھے رہنے چاہئے انھیں اور بہتر ہونے کی ضرورت ہے، ہمسایوں کے ساتھ بھی اچھے ہونے چاہئے ، بھارت کی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چائیے تھا، بھارت کے ساتھ ماضی کے تعلقات کو سدھارنے کی ضرورت ہے، اچھی بات ہوتی کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا ۔
انہوں نے کہا پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے کہ ڈیڑھ ارب درخت اور 50 ہزار نوکریاں کہاں ہیں، ہم نے کسی کے ساتھ تعلقات خراب کرکے کیا کرنا ہے، افسوس ناک ہے کہ ایک پارٹی نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھی، گاڑیوں کے پیچھے بھاگنا اور تعاقب کرنا، ٹماٹر انڈے پھینکنا افسوناک ہے، اگر آپ کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو اچھے طریقے سے کریں، نوجوان لڑکوں کو لگایا ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگو اور گندے نعرے لگاؤ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خبریں آرہی ہیں، معیشت بہتر ہورہی ہے، پوری امید ہے کہ پاکستان مشکلات سے جلد نکلے گا، سموگ کے مسئلہ سالوں پرانا ہے راتوں رات حل نہیں ہوگا، ماضی میں سموگ کے مسئلہ کو سنجیدہ نہیں لیا گیا ۔