لاہور :ضلعی انتظامیہ فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے متحرک

لاہور :ضلعی انتظامیہ فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے متحرک
کیپشن: Lahore: The district administration is active to control air pollution and smog

ایک نیوز: ٹاسک فورس کے تحصیل سطح پر سموگ سے جڑی ہوئی پابندیاں نافذالعمل کروانے کے لئے اقدامات جاری  ہیں۔  

  صوبائی دارلحکومت  میں  مارکیٹوں کو 8 بجے بند کروانے کے لئے ہر تحصیل کی سطح پر ٹاسک فورس ان ایکشن ، ٹاسک فورس کے تحصیل سطح پر سموگ سے جڑی ہوئی پابندیاں نافذالعمل کروانے کے لئے اقدامات جاری  ہیں، شالیمار زون میں اے سی شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ کی قیادت میں عملدرآمد کیلئے آپریشن کیا گیا ،اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر آؤٹ ڈور ڈائیننگ کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل سیل  کیے گئے،داتا زون میں اے سی سٹی بابر علی رائے کی قیادت میں عملدرآمد  ، آپریشن کے دوران 6 دکانوں کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن زون میں 3 دکانوں پر خلاف ورزی پر ایکشن ،تینوں دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا ۔  

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے شہریوں سے سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی استدعا  کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں ،سموگ کے باعث سانس کی بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر سموگ سے محفوظ رکھیں ،سموگ کے دوران گھروں میں رہیں اور باہر نکلنے  اور  گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔