ایک نیوز: گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ہے، جس میں 25 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4 خواتین سمیت 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتائی گئی ہے، جبکہ 10 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے باعث قریب ترین ہسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول ہسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔
گلگت سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی، 18جاں بحق
Nov 12, 2024 | 20:43 PM