سموگ کے خاتمے کیلئے اپنے رویے اور عادات بدلنا ہوں گے، مریم اورنگزیب 

سموگ کے خاتمے کیلئے اپنے رویے اور عادات بدلنا ہوں گے، مریم اورنگزیب 
کیپشن: To eliminate smog, we have to change our attitudes and habits, Maryam Aurangzeb

ایک نیوز: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ اگر ہم سب سموگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اپنے رویے اور  عادات بدلنا ہوں گی  ۔  

تفصیلا ت کےمطابق سینئر صوبائی وزیر  مریم اورنگزیب نے انسدادِ سموگ کے حوالے سے اقدامات بارے بڑا بیان  جاری کیا ہے۔  

سینئر صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کی پنجاب کی تاریخ کی پہلی دس سالہ جامع پالیسی بنائی ہے ،سموگ کے خاتمے کے لئے پہلی دفعہ شارٹ ٹرم میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے ، ہر سیکٹر کو اہداف دیے ہیں اور وزیراعلی ٰخود کارکردگی کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں ،پہلی دفعہ ملک میں (vehicle certification regime )متعارف کروائی گئی ہے ،سموگ کے خاتمے کے لئے پنجاب کی انواریمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ 

انہوں نے کہا پہلی دفعہ پنجاب میں پٹرول  پمپس پر  فیول کی کوالٹی کی چیکنگ ہو رہی ہے ،پہلی دفعہ قوانین میں تبدیلی کر کے سموگ کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں ،عدالت کا شکریہ کہ سابق حکومتوں کے مقابلے میں مریم نواز شریف حکومت کے اچھے کاموں کا اعتراف کیا ایک ہزار سوپر سیڈرز تقسیم کر دئیے،کل 5ہزار سوپر سیڈرز تقسیم کرکے مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے کا مکمل خاتمہ ہوگا ۔  

ان کا مزید کہنا تھا ہمیں بھی دنیا بھر کی طرح سورج کی روشنی میں کاروبار کرنے کی عادت اپنانا ہوگی ،اگر ہم سب سموگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اپنے رویے اور عادتیں بدلنا ہوں گی ،ورنہ خاتمہ نہیں بلکہ مزید اضافہ ہو گا حکومت کا فیل اور پاس ہونے کا معاملہ نہیں ہے،یہ بحیثیت  قوم فیل یا پاس ہونے کا مسئلہ ہے ۔