وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری 

Nov 12, 2024 | 20:20 PM

ایک نیوز: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔  

ای سی سی  کے جاری کردہ   اعلامیہ کےمطابق    الیکشن کمیشن کیلئے  ایک  ارب 31 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کیےگئے، رقم سندھ، خیبرپختوانخواہ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات پر خرچ ہوگی، پاکستان پوسٹ کے بقایا جات کیلئے 16.99 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور  کرلی گئی، ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق 5 سمریز کی بھی مشروط منظوری  دی گئی۔  

ایف بی آر کی پیشہ وارانہ مہارت و تنظیمی صلاحیت بڑھانے کی مشروط منظوری دی گئی، ایف بی آر کی انسداد اسمگلنگ اقدامات کی سمری کی بھی مشروط منظوری،ایف بی آر افسران کے پرفارمنس مینجمنٹ رجیم کی سمری کی بھی منظور دے دی، افسران کی نقل و حرکت، ٹرانزٹ کے دوران رہائشی انتظامات کی سمری بھی منظورکی گئی۔  

مزیدخبریں