ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ چوکی میں شفٹ کر دیا گیا، پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
رہنمائوں میںعمر ایوب ،اسد قیصر ، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احم خان بھچرشامل ہیں جنھوں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا،اس سے قبل تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں،تاحال تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نا مل سکی۔