وفاقی وزیرداخلہ کی ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات

Nov 12, 2024 | 12:33 PM

ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی گلبرگ میں مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد ہوئی، وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی،صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
چودھری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کی، شہداء سے اظہار یکجہتی کی ، محسن نقوی اور شجاعت حسین کا شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار ، چودھری شجاعت حسین نےوفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےاسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کیا،دیگر صوبوں کے وزراء اعلی سے اس پر عمل درآمد کے لئے بات کی جائے گی۔
شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ یہ کام شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ حکومت کے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ 
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان شہداء کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا، شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، دھما کے بہادر پاکستانی قوم کا مقدر نہیں، قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
چودھری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین نے آسٹریلیا کے خلاف 22 برس ون ڈے سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔
شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آپکی محنت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، کر کٹ ٹیم اور قوم کو ایسی شاندار فتح کا بہت عرصے سے انتظار تھا،امید ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔    

مزیدخبریں