ایک نیوز:احتساب عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ غیر قانونی کرپشن کا ریفرنس میں چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ،عدالت نے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔
محمد خان بھٹی نے ریفرنس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے، محمد خان بھٹی جیل میں بیمار ہیں انکا جیل ورانٹ عدالت پیش کیا گیا ،احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔
غیر قانونی کرپشن کا ریفرنس:پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور
Nov 12, 2024 | 12:25 PM