پنجاب میں دفتروں کے50فیصدعملے کو آن لائن کام کرنیکاحکم  

پنجاب میں دفتروں کے50فیصدعملے کو آن لائن کام کرنیکاحکم  
کیپشن: In Punjab, 50% of the staff of the offices have been ordered to work online

ایک نیوز: پنجاب کے دفتروں کے50فیصدعملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم ،ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد نے تمام سیکریٹریز، سربراہان کوہدایت جاری کردیں ۔
دفاتر میں صرف50فیصد سٹاف کو بلایا جائے گا، 50فیصد سٹاف گھروں سے کام کرنے کا پابند ہوگا، مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن کرنی ہوں گی،دفاتر آنے والے افراد کار پول ان کرنے کے پابند ہوں گے۔
فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اداروں پر ہوگا،ٹرانسپورٹ سے خطرناک مادوں کا اخراج سموگ بڑھا رہا ہے، سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، 50فیصد عملے کو آن لائن کرنے کے فیصلے کا فوری اطلاق کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔