ایک نیوز: آئی ایم ایف کے وفد کی وزارت خزانہ آمد ہوئی، آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وفد کی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ابتدائی ملاقات جاری ہے۔
وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا ،وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر سٹیٹ بنک،چئیر مین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود ہیں۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی،سات ارب ڈالر قرض پروگرام پرپیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے وفد کو نئے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہا نی کرائی۔
معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں کے تسلسل کے عزم کا اظہار،معیشت کی بہتری کیلئے جاری اصلاحات کے عمل کو مکمل کیا جائے گا،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لئے، آئی ایم ایف وفد15نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سےملاقات،قرض پروگرام پرپیشرفت پر تبادلہ خیال
Nov 12, 2024 | 10:26 AM