ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایک ہفتہ میں 567 جبکہ رواں سال اب تک 6986 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 64 جبکہ فیصل آباد سے4ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، سیالکوٹ اور وہاڑی سے3،3جبکہ چکوال سے 2کیس رپورٹ ہوئے۔
ساہیوال، جہلم، قصور، لودھراں، خوشاب اور جھنگ سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
پنجاب بھر میں مزید 85ڈینگی کیسز رپورٹ
Nov 12, 2024 | 09:54 AM