آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ کے درمیان باقاعدہ مزاکرات آج ہونگے

آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ کے درمیان باقاعدہ مزاکرات آج ہونگے
کیپشن: Regular discussions between the IMF Mission and the Ministry of Finance will be held today

 ایک نیوز: آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ کے درمیان باقاعدہ مزاکرات آج ہونگے۔
 وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم آئی ایم ایف مشن سے مزاکرات کرے گی، نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کا مشن کل پاکستان پہنچا تھا ،عالمی مالیاتی ادارے کا مشن 15 نومبر تک پاکستان میں دورے پر رہے گا۔
  مشن کو وزارت خزانہ پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دے گی، آئی ایم ایف وفد سے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی کلائنمٹ فنانسنگ کی ایک بار پھر درخواست کا امکان ہے،صوبوں کی جانب سے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی سے متعلق قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف مشن کی صوبائی حکومتوں سے ملاقات کا بھی امکان ہے، گزشتہ روز آئی ایم ایف مشن کی ایف بی آر اور توانائی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں، چیئرمین ایف بی آر، ممبر پالیسی، ممبر آپریشن مزاکرات میں شریک ہوئے، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی مزاکرات میں شریک ہوئے۔
مشن اور ایف بی آر ٹیم کے درمیان مزاکرات میں ٹیکس پالیسی پر بات چیت ہوئی، مزاکرات میں ایف بی آر نے اے آئی پر مبنی اقدامات پر مشن کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف مشن کو ایف بی آر کی ڈیجیٹلا ئزیشن کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی، اے آئی بیسڈ اقدامات اور ڈیجٹلائزیشن اقدامات کے بعد ریونیو میں بہتری سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ایف بی آر کے نئے دفاتر کے قیام کے حوالے سے بھی مشن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،توانائی حکام اور مشن کے درمیان آر ایل این جی کے استعمال اور سولرائزیشن پالیسی پر بات ہوئی، توانائی حکام نے آئی ایم ایف مشن کو سولرائزیشن پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔