ایک نیوز: اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیل نے غزہ کے نام نہادالمواسی سیف زون میں واقع ایک کیفے پرڈرون حملہ کرکے دس فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
نصیرات مہاجرکیمپ میں اسرائیلی فورسز نے نیا زمینی آپریشن شروع کردیا، اسرائیل کے نئے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے امکان کو مسترد کردیا،کاٹز نے کہا ہے کہ لبنان میں اپنے اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
ادھراسرائیلی رکن پارلیمنٹ اوفرکیسف کوفلسطینیوں کے حق میں تقریر کرنے پرچھ ماہ کیلئے معطل کردیا گیا،نومنتخب امریکی صدرٹرمپ نے اسرائیل نوازایلس سٹیفنک کواقوام متحدہ میں نئی امریکی سفیر نامزد کردیا۔
دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی بمباری سے مزید تین شہری شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا غزہ کے کیفے پرڈرون حملہ ،10فلسطینی شہید
Nov 12, 2024 | 08:28 AM