کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا رحیم اللہ طارق شہید

Nov 12, 2023 | 22:22 PM

ایک نیوز :  کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مولانا رحیم اللہ طارق کو شہید کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کرکے مسجد عالم دین مولانا رحیم اللہ طارق کو شہید کردیا گیا، وہ واقعے کے وقت مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو 2 سے 3 گولیاں ماری گئیں، واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزیدخبریں