پوپ فرانسس نےپھر اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

Nov 12, 2023 | 20:26 PM

ایک نیوز :پوپ فرانسس نے ایک بار پھر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

پوپ فرانسس کاکہنا ہے کہ  ہتھیار کبھی بھی امن نہیں لا سکتے۔ بہت ہو گیا ،بھائی بہت ہو گیا، تنازعہ کو پھیلنے نہیں دیں گے۔غزہ کے زخمیوں کی مدد کی جانی چاہیے اور مزید انسانی امداد بھیجی جانی چاہیے۔ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بھی رہا کیا جائے۔ہر انسان چاہے عیسائی ہو، یہودی ہو، مسلمان ہو یا کوئی بھی مذہب ہو، ہر انسان مقدس ہے۔ہر انسان خدا کی نظر میں قیمتی ہے اور اسے امن کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔

مزیدخبریں