ایک نیوز :رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا اتحاد صفر جمع صفر ہے، صفر جمع صفرکا نتیجہ صفر ہی ہوتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماپیپلزپارٹی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ڈیڑھ سال میں معیشت ٹھیک کرنے میں ناکام ہوئی۔ مسلم لیگ ن کو صرف الیکشن میں سندھ یاد آتا ہے، آج تک کبھی شفاف الیکشن میں مسلم لیگ ن کو اقتدار نہیں ملا، مسلم لیگ ن ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی، آنے والا سال پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، پنجاب میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرےگی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایس آئی یو ٹی جیسے ماڈل اسپتال موجود ہیں، انہوں نے پنجاب میں ایک اسپتال تک نہیں بنایا، سندھ میں برسات کے موقع پر آنے والے ہمیشہ لوٹ جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے بہت کام کیے ہیں، ظلم برداشت کیے لیکن میدان کبھی نہیں چھوڑا، سیاسی قائدکا کام ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ عوام میں رہے۔ عام انتخابات کے بعد وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا، اس بار مقابلہ دیہی سندھ کے ساتھ شہری سندھ میں بھی نہیں، آئندہ الیکشن میں مقابلہ سندھ نہیں وسطی پنجاب میں ہوگا، تقسیم کی بات پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور کراچی کی جماعت نے کی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو جوڑنےکی بات کی ہے، اقتدارک ی ہوس کے لیے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سیاست کی۔
رہنماپیپلزپارٹی کاعمران خان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ آج اسلامی ٹچ کی باتیں کرنے والا کہاں گیا، ہم نہیں چاہتے 2024 میں کوئی شخص ملک پر تھوپا جائے، نااہل جماعتوں کو عوام مسترد کردیں گے، عوام کی رائے کے بعد کوئی نااہل ملک پر نہیں تھوپا جائےگا۔