کراچی چڑیا گھر سے مدھو بالا ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی التوا کا شکار 

Nov 12, 2023 | 18:02 PM

ایک نیوز:کراچی چڑیا گھر سے مدھو بالا ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی کا معاملہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگیا۔

 عالمی ماہرین کی تنظیم فوپاز کا الیفنٹ ٹرینر مدھو بالا ہتھنی کو تربیت دینے کے بعد واپس روانہ، مدھو بالا ہتھنی کی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقلی کیلیے تاحال انتظامات مکمل نہیں کیے جاسکے۔ انتظامیہ نے جون اور پھر ستمبر میں ہتھنی کی منتقلی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ ہتھنی کو خصوصی کنٹینر کے ذریعے چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا جانا تھا۔ فور پاز ایلیفینٹ ٹرینر کی جانب سے گزشتہ دس روز سے ہتھنی کو خصوصی کنٹینر میں رکھنے کی تربیت دی گئی ۔

فوز پاز حکام کاکہنا تھاکہ ہتھنی کی ابتدائی تربیت مکمل ہوچکی ، مدھو بالا خصوصی کنٹینر سے مانوس ہوگئی ہے۔مدھو بالا ہتھنی کو خصوصی کنٹینر میں داخل ہونے باہر نکلنے اور کھانا کھلانے کی تربیت دی گئی۔   چڑیا گھر انتظامیہ اب اس کی مزید تربیت کی ذمے داری سنبھالے گی ۔مدھو بالا ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی کیلئے تاحال کو تاریخ نہیں دی گئی ہے ۔ہتھنی کی منتقلی کیلئے لیگل ورک اور دیگر ضروری کارروائی تاحال مکمل نہیں کی گئی ۔

مزیدخبریں