ایک نیوز:مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وفد کی خورشید شاہ کی رہائش گاہ پرملاقات،بیانات پرکشیدگی کم کرنے پرزور دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد نے سردار ایاز صادق،خواجہ سعد رفیق،بشیرمیمن اور پیپلزپارٹی کے وفد میں سید خورشید شاہ،نوید قمر،غلام مصطفی شاہ شامل تھے ۔ملاقات میں ملکی صورتحال،انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیاں بیانات پر کشیدگی کم کرنے،سیاسی منظرنامے پربھی بات چیت ہوئی۔