ایک نیوز :امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ امت مسلمہ فلسطینیوں کی آواز پرلبیک کہے،آج کوئی اقدام نہ کیا تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاسیالکوٹ میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ فلسطین میں حماس جنگ جیت چکی،اسرائیل ہار چکا ہے۔ہمارے حکمران ،امت مسلمہ آج کہاں کھڑی ہے ۔تمہارے ٹینک اسلحہ کس کام کا ہے۔کب امت کے کام آئے گا۔یہ انتظار میں ہے کہ غزہ تباہ ہو جائے ملبے کا ڈھیر بن جائے۔متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف کام کرنے کا وقت ہے۔جہاد کا مقابلہ جہاد ہے۔فوج کا مقابلہ فوج کرے۔اہل فلسطین نے پتھر اٹھا کر ٹینکوں کا مقابلہ کیا۔غلیل اٹھا کر مقابلہ کیا۔
سراج الحق کاکہنا تھاکہ 7 اکتوبر کو جو آپریشن کیا بتا دیا کہ اسلحے کے مقابلے میں طاقت ایمان کی ہے۔حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان عالم اسلام کا سب سے بڑا ملک ہے۔عظیم حیثیت کے باوجود حکومت نے نہیں کیا جس کی توقع فلسطین کر رہے ہیں۔ان ماؤں کی گود میں شیرخوار بچے شہید ہو گئے۔بچے بغیر کفن دفنائے جا رہے ہیں۔فلسطین کے نوجوان آپکے انتظار میں ہیں۔مسجد اقصی خطرے میں ہے۔جان ہتھیلی پر رکھ کر اسرائیل کو للکارا۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ جیلوں میں اسرائیل کے لیڈر اور فوجی موجود ہیں۔فلسطین انبیا کی زمین ہے ۔