مسلم لیگ ن سندھ میں قدم جمانےاوربڑاسیاسی اتحادبنانےکیلئےمتحرک

Nov 12, 2023 | 11:10 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انتخابات کی تاریخ اعلان، مسلم لیگ ن سندھ میں متحرک ہوگئی،ن لیگ کا وفد سیاسی جماعتوں سے ملاقاقوں کے لئے کراچی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما آج دوپہر 1 بجے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے،پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگ ن کا وفد متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کے لئے بہادرآباد جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق اور سعد رفیق آج ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کریں گے۔ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں متحدہ رہنما سے ملاقات ہو گی۔ملاقات میں انتخابات میں انتخابی حکمت عملی، سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت دیگر امورپربات چیت ہو گی۔مسلم لیگ کے وفد نے گزشتہ روز مسلم لیگ فکشنل سے ملاقات کی۔مسلم لیگی وفد نے جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو سے بھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں