ایک نیوز : پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو 17 سال بعد اٹلی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے کا کہنا ہے کہ ابرار نامی ملزم نے 2006 میں ساتھیوں کے ہمراہ دو افراد کو قتل کیا تھا اور ملزم واردات کے بعد پہلے جنوبی افریقا اور پھر ہالینڈ فرار ہوگیا تھا۔
پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروا کے ملزم کو گرفتار کیا،گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ ملزم کو بالاخر تین ماہ قبل اٹلی میں گرفتار کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق گرفتارملزم ابرارکو آج رات پاکستان منتقل کیا جائے گا اور قانونی مراحل جلد مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم کو شاباش دی، قتل، ڈکیتی اور اغواء میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جائے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔
حکام کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 129 ہوگئی ہے۔