بھارتی ہیکرزمختلف ممالک پر جاسوسی اور دہشتگردسائبر حملوں میں ملوث

Nov 12, 2023 | 09:49 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: بھارتی ہیکرز سائبر حملوں کے ذریعے دوسرے ممالک کی حساس معلومات کو اپنے مذموم ارادوں کے لئے استعمال کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ہیکرز سائبر حملوں سے دوسرے ممالک کی حساس معلومات کو اپنے مذموم ارادوں کے لئے استعمال کررہے ہیں، اور کینیڈا قطر سمیت دیگر ممالک بھی اس کی زد میں ہیں۔

انڈین ڈیفنس ریسرچ ونگ کی رپورٹ کے مطابق قطر نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر بھارتی بحریہ کے افسران کو سزائے موت بھی سنائی، جس کے بعد ہیکرگروپ نے بھارتی افسران کی سزا پر سائبر حملے کی دھمکی دی۔

انڈین ڈیفنس ریسرچ ونگ نے بتایا کہ ہندوستانی ہیکرز نے بھارتی افسران کی سزاؤں کے بعد قطر پر سائبر حملے شروع کر دیئے، اور قطرکے سرکاری پورٹل پر ہندوستان کا سائبر حملہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 نومبر 2023 کو ہندوستان نے قطر پر کئی سائبر حملوں کا دعویٰ کیا، بھارتی ہیکرز نے یہ حملے اپنی سابقہ ​​وارننگ کو پورا کرتے ہوئے کئے۔

بھارتی ویب سائٹ منٹ کے مطابق قطرنے بھارت پر غیر مجازسرورتک رسائی، لیک کریڈینشل ڈیٹا، ویب سائٹس خراب کرنے کا بھی الزام لگایا، ہندوستانی ہیکرز نے قطر کے سی سی ٹی وی کیمرہ ویب سرورز کی بھی خلاف ورزی کی، اسی گروپ نے حماس کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعویٰ کیا۔

سائبرایکسپریس کے مطابق ہیکرزنے قطر کے اہم سرکاری ای کامرس سسٹمز پر سائبرحملہ بھی کیا۔

ریڈٹ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ہیکرز نے قطر کی اہم تنظیموں کے ڈیٹا کو لیک کیا، اور پرو انڈیا گروپ کے ہیکرز نے قطر کی ایک شاپنگ ویب سائٹ کو ہیک کیا۔

ٹیچ پیڈو کے مطابق اسی ہیکر گروپ نے کینیڈا اور فلسطینی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا تھا، ہندوستانی ہیکرز گروپ کا کینیڈا کی ویب سائٹس پر حملہ کینیڈین وزیراعظم کو جواب تھا، یہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے تبصرے کا جواب دینا تھا۔

بھارتی ہیکرز مختلف ممالک پر جاسوسی اور دہشتگرد سائبر حملوں میں ملوث ہیں، ہیکرز سائبر حملے سے ان ممالک کی حساس معلومات اپنے استعمال میں لاتے ہیں، ان پر بین الاقوامی پابندیاں ہونی چاہیے، یہ دوسرے ممالک کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں، منفی پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی ہیکرز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مکمل پابندی لگنی چاہیے، ہیکرز انتہائی غیر قانونی عمل سرانجام دے رہے ہیں کیا اب ان کو روکنے کا وقت نہیں؟۔

مزیدخبریں